انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** شکر کی دعائیں خدائے پاک کی نعمتوں کا شکر کرنا نعمتوں میں برکت اورزیادتی کا باعث ہے اس کے متعلق چند دعائیں مذکور ہیں۔ حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتےہیں کہ نبی پاک ﷺ جب تک ( اس دنیا میں) باحیات رہے کبھی اس دعا کو نہیں چھوڑا(ہمیشہ کرتے رہے) ۱۔اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ اُعَظِّمُ شُکْرَکَ وَاُکْثِرُ ذِکْرَکَ وَاَتَّبِعُ نَصِیْحَتَکَ وَاَحْفَظُ وَصِیَّتَکَ (ترمذی:۲۰۱،مجمع الزوائد:۱۰/۱۷۲،مشکوٰۃ:۲۳۰) ترجمہ:اے اللہ خوب شکر کرنے والاکثرت سے ذکر کرنے والا نصیحت ماننے والا اورحکم یادرکھنے والا بنادیجئے۔ حضرت ابن عباسؓ کی ایک طویل دعائے نبوی کا ایک ٹکڑا ہے جو شکر سے متعلق ہے۔ ۲۔رَبِّ اجْعَلْنِي لَکَ شَکَارًا لَکَ ذَكَّارًا لَکَ رَهَّابًا لَکَ مِطْوَاعًا لَکَ مُخْبِتًا إِلَيْکَ أَوَّاهًا مُنِيبًا (ترمذی:۲/۱۹۵،ابوداؤد:۲۱۲،مشکوٰۃ:۲۱۸) ترجمہ:اے اللہ ہمیں اپنا شکر گذار بنا، اپنا ذاکر اورڈرنے والا،اطاعت کرنے والا ،متوجہ ہونے والا اوراپنی ہی جانب تضرع اوررجوع کرنے والا بنادیجئے۔ حضرت معاذؓ کو آپ ﷺ نے یہ فرماتے ہوئے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں فرمایا کہ اس دعا کو ہر نماز کے بعد پڑھنا نہ ترک کرنا۔ ۳۔اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِکَ وَشُكْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ (ترغیب:۲/۴۵۴،مجمع الزوائد:۱۰/۱۷۲،ابوداؤد:۲۱۳) ترجمہ:اے اللہ اپنے ذکر اوراچھی عبادت پر ہماری اعانت فرما حضرت کعب ابن عجرہؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ یہ پڑھا کرتے تھے۔ ۴۔اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ شُکْراً وَلَکَ الْمَنُّ فَضْلاً (جامع الصغیر:۱/۹۵،طبرانی) ترجمہ:اے اللہ آپ ہی کی تعریف ہے شکر کے اعتبار سے آپ ہی کا کرم ہے فضل کے اعتبار سے۔