انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تراویح کی ابتداء کہاں سے ہوئی اور تعدادِ رکعت کتنی ہے؟ تراویح کی ابتداء تو آنحضرت ﷺسے ہوئی، مگر آنحضرت ﷺنے اس اندیشہ سے کہ فرض نہ ہوجائے تین دن سے زیادہ جماعت نہیں کرائی، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم فرداً فرداً پڑھتے تھے اورکبھی دودو، چار چار آدمی جماعت کرلیتے تھے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ سے عام جماعت کا رواج ہوا اور اس وقت سے تراویح کی بیس ہی رکعات چلی آرہی ہیں اور بیس رکعات ہی سنتِ مؤکدہ ہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۲۹، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۵۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۴۸، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)