انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا نمازِ عید کے لئے عیدگاہ یا مسجد یا وقف کی جگہ ہی ہونا ضروری ہے؟ نماز جمعہ و عیدین کے صحیح ہونے کے لئے مسجد کا ہونا شرط نہیں ، شہر اور فنائے شہر میں پڑھ سکتے ہیں، نماز کی جگہ کا وقف ہونا بھی ضروری نہیں، ذاتی مکان اور کرایہ کے حجرہ میں بھی ادا ہوجاتی ہے ، لیکن شرط یہ ہے کہ اجازت عام ہو، یعنی سب مسلمانوں کو وہاں نماز پڑھنے کی اجازت ہو، لہٰذا جن شہروں میں مساجد نہیں ہیں یا کم اور ناکافی ہیں تو وہاں کے مسلمان مسجد بننے تک اپنے گھروں میں نماز پڑھ سکتے ہیں، بہتر یہ ہے کہ نماز کے لئے کوئی مکان یا حجرہ خاص کرلیا جائے جہاں اذان و اقامت کے ساتھ نماز باجماعت ادا کرسکیں اور جمعہ و عیدین میں اگر جگہ ناکافی ہو تو زائد لوگ بارہ اطراف میں روڈ وغیرہ پر چٹائی بچھاکر نماز پڑھ سکتے ہیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۶۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)