انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** راضی باللہ راضی باللہ بن مقتدرباللہ کا نام محمد اور کنیت ابوالعباس تھی، سنہ۲۹۷ھ میں ایک رومیہ اُم ولد موسومہ ظلوم کے پیٹ سے پیدا ہوا، قاہر کے معزول ہونے کے بعد جمادی الثانی سنہ۳۲۲ھ میں تختِ خلافت پربیٹھا، یہ جیل خانہ سے لاکر تخت پربٹھایا گیا تھا، اس نے علی بن مقلہ کووزیراعظم بنایا، محمد بن یاقوت کوگرفتار کرکے قید کردیا، یاقوت ان دنوں واسط میں تھا، وہ فوج آراستہ کرکے علی بن بویہ کے مقابلہ پرگیا؛ مگرشکست کھائی؛ اسی سال عبیداللہ مہدی مجوسی والی افریقہ پچیس سال سلطنت کرنے کے بعد فوت ہوا اور اس کی جگہ اس کا بیٹا ابوالقاسم بامراللہ کے لقب سے تخت نشین ہوا۔