انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** چھٹی صدی میں تالیفِ حدیث نئے دور میں اسلام کی پہلی پانچ صدیوں کے محدث مسدین تھے، ان ادوار میں راویوں کی جرح وتعدیل اور سندوں کے اتصال وانقطاع، مسائل کے اثبات ونسخ اور عقائد کے احقاق وابطال کی بحثیں خوب رہیں، چھٹی اور ساتویں صدی ہجری میں گو اپنے اسناد سے چلنے والے محدثین جیسے ابوالحسن رزین (۵۲۵ھ)، ابن جوزی (۵۹۷ھ)، مبارک بن محمدابن اثیرالجزری (۶۰۶ھ) بھی رہے؛ لیکن محدیثن کی زیادہ ترتوجہ پچھلے ذخائر حدیث کونئی نئی تالیفات میں لانے میں لگی رہی، محمد بن ابی نصر الحمیدی الاندلسی (۴۸۸ھ) جنہوں نے بغداد میں اصحاب دارِقطنی سے حدیث سنی تھی؛ انہوں نے صحیح بخاری اور صحیح مسلم کوجمع کرکے کتاب الجمع بین الصحیحین لکھی۔