انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سریہ ابن ابی العوجاءؓ السلمی بجانب بنی سُلیم(ذی الحجہ۷ہجری) حضور اکرم ﷺ نے حضرت ابو العوجاء کی سرکردگی میں پچاس آدمیوں کو بنو سُلیم کو اسلام کی دعوت دینے کے لئے روانہ کیا، انھوں نے وہاں جاکر بنو سُلیم کو اسلام کی دعوت دی تو انھوں نے جواب میں کہا کہ تم جس بات کی دعوت دیتے ہو ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ، پھر انھوں نے سخت جنگ کی جس میں ابو العوجاء زخمی ہوگئے تاہم مسلمانوں نے دشمن کے دو آدمی قید کرلئے ،