انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب نیند میں ڈر جائے حضرت عمروبن شعیب ؓ کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ خوف وہراس کے وقت یہ دعاء سکھاتے تھے۔ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِهِ وَشَرِّ عِبَادِهِ وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ (ابوداؤد،باب کیف الرقی،حدیث نمبر:۳۳۹۵) ترجمہ:میں اللہ کے کلمات تامہ سے پناہ چاہتا ہوں،اس کے غضب اس کے بندہ کی برائی، شیاطین کے وسوسوں سے اورشیاطین کے حاضر ہونے سے۔ حضرت خالد بن ولیدؓ نے آپ ﷺ سے شکایت کی کہ میں نیند میں ڈرجاتا ہوں تو آپ ﷺ نے اس دعاء کی تعلیم فرمائی۔ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ اللَّاتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنْ السَّمَاءِ وَ مَا يَعْرُجُ فِيهَا وَمَنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ وَ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمِنْ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ طَوَارِقِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَنُ (مجمع الزوائد:۱۰/۱۲۶) ترجمہ:میں اللہ کے کلمات تامہ سے پناہ چاہتا ہوں جس سے کوئی نیک اورفاجر تجاوز نہیں کرسکتا اوراس کی برائی سے جو آسمان سے اترتی ہے اورجو آسمان میں چڑھتی ہے اوراس کی برائی سے جو زمین میں پھیلی ہے اورجو زمین سے نکلتی ہے اورفتنہ شب وروز کی برائی سے اورشب وروز کے حادثہ کی برائی سے ہاں مگر جو بھلائی لے کر آئے اے رحم کرنے والے۔ حضرت براء بن عازب ؓ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے آپ ﷺ سے ڈرو وحشت کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا یہ پڑھو۔ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحَ (مجمع الزوائد:۱۰/۱۲۸) ترجمہ:اس کی پاکی جس کی بادشاہت پاک ہے ،جو فرشتوں اورروح کا رب ہے۔