انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بریلوی کی نماز دیوبندی کے پیچھے کیوں درست نہیں ہے؟ یہ اختلاف ایسا نہیں جیسا شافعیہ اور حنفیہ کے کا اختلاف ہوتا ہے بلکہ بریلوی لوگ حضرات علمائے دیوبند کو بلکہ اپنے سوا تمام مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں، انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ "جو ان کو کافر نہ سمجھے وہ خود کافر ہے"، پھر وہ کسی کے پیچھے کیوں نماز پڑھیں گے، اس وجہ سے وہ علمائے حرامین کے پیچھے بھی نماز نہیں پڑھتے، اگر کوئی شخص پڑھ لیتا ہے تو اس سے اس کی جماعت باز پرس اور مطالبہ کرتی ہے، اس سال مولانا حبیب الرحمن کٹکی (بریلوی) نے مدینہ طیبہ میں اپنی جماعت الگ کی اور امام مسجد نبوی کو مسلمان قرار نہیں دیا، جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں آئی اور ان کو بغیر حج کئے واپس ہندوستان بھیج دیا گیا، یہاں پہنچ کر انہو ں نے بہت پوسٹر شائع کئے اور حکومت سعودیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۸۳،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)