انوار اسلام |
س کتاب ک |
جماعت چھوٹنے کی وجہ سے طلبہ پر طعن وطنز کرنا کیسا ہے؟ مدرسہ میں مدرسین طلبہ اور کچھ چھوٹے بچے جو ابھی بالغ بھی نہیں ہوئے، اگر کسی بھی وجہ سے جماعت سے نماز نہ پڑھ سکیں تو ان کی جماعت چھوٹ جانے پر ان الفاظ کے ساتھ کہ "یہ نائب رسول ہیں، یہ مہمانِ رسول ہیں، یہی مہمانِ رسول ہیں" طعن و طنز نہ کریں نہ مدرسین پر، نہ طلبہ پر، نہ کسی اور پر، یہ بہت بری بات ہے، اس کا ثمرہ بھگتنا پڑتا ہے، البتہ نصیحت وخیر خواہی کے طور پر ترغیب دی جائے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۴۳۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)