انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نفقہ وسکنی کابیان نفقہ کی تعریف warning: preg_match() [function.preg-match]: Compilation failed: regular expression is too large at offset 34224 in E:\wamp\www\Anwar-e-Islam\ast-anwar\includes\path.inc on line 251. نفقہ کی لغوی و شرعی تعریف نفقہ کے لغوی معنی: ہر وہ چیز جسے انسان اپنے گھر والوں پر خرچ کرتا ہو۔ نفقہ:اصطلاح میں :خوراک،لباس اور رہائش کے انتظام کو کہتے ہیں۔ حوالہ بَابُ النَّفَقَةِ هِيَ لُغَةً مَا يُنْفِقُهُ الْإِنْسَانُ عَلَى عِيَالِهِ وَشَرْعًا ( هِيَ الطَّعَامُ وَالْكُسْوَةُ وَالسُّكْنَى۔(درمختار علي الرد َبابُ النَّفَقَةِ:۷۴/۱۳)۔بند مرد كے ذمہ تین چیزیں ہیں: کھانا ،لباس اور رہائش۔ (۱)شوہر بیوی کا ذمہ دار ہونے کی وجہ سے بیوی کو رہنے کے لیے گھر اور کھانا وغیرہ کا خرچ مرد کے ذمہ رہتا ہے اب چونکہ یہ ذمہ داری مرد کی ہے اس لیے اپنی حیثیت کے مطابق خرچہ دینا اس پر لازم ہے اس سلسلہ میں عورت کی حیثیت خواہش وغیرہ کا لحاظ رکھنا ضروری نہیں۔ حوالہ عَلَى الْمُوسِعِ قَدَرُهُ وَعَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهُ مَتَاعًا بِالْمَعْرُوفِ (البقرة:۲۳۶)۔ بند (۲)عورت کے لیے اس کے خرچہ کے علاوہ اس کو رہنے کے لیے اوراپنے سامان وغیرہ کی حفاظت کے لیے کم از کم ایک خصوصی کمرہ دینا شوہر کی ذمہ داری ہے (شریعت میں اس کو’ سکنی ‘ کہتے ہیں) حوالہ عن جابر...وَلَهُنَّ عَلَيْكُمْ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَقَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ مَا لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ إِنْ اعْتَصَمْتُمْ بِهِ كِتَابُ اللَّهِ۔(مسلم بَاب حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،حدیث نمبر:۲۱۳۷)۔ أَسْكِنُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنْتُمْ مِنْ وُجْدِكُمْ (الطلاق:۶)۔بند