انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صحابہ سے متعلق صحابۂ جنگ بدر ابوداؤد میں عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جنگ بدر میں جب تین سو پندرہ صحابہ کولے کر نکلے تو دعا کی کہ اے خدا یہ لوگ ننگے بدن ہیں ان کو کپڑے دے، ننگے پاؤں ہیں ان کو سواری عطا فرما، بھوکےہیں ان کا پیٹ بھردے ؛چنانچہ لڑائی میں مسلمانوں کو فتح نصیب ہوئی اور لڑائی سے جب یہ لوگ واپس ہوئے تو ہرشخص کے پاس ایک دو اونٹ، کپڑے اور کھانے کی چیزیں موجود تھیں، اس روایت میں بدر یوں کی تعداد تین سو پندرہ ہے؛ لیکن مشہور تعداد تین سو تیرہ ہے ۷۷ مہاجرین میں سے اور ۲۳۶ انصار میں سے تھے۔