انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تلاوت میں آسانی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے مذکورہ بالا کارنامے کے بعد اُمت کا اس پر اجماع ہوگیا کہ قرآن کریم کو رسم عثمانی کے خلاف کسی اور طریقے سے لکھنا جائز نہیں چنانچہ اس کے بعد تمام مصاحف اِسی طریقے کے مطابق لکھے گئے اور صحابہ وتابعین نے مصاحفِ عثمانی کی نقول تیار کرکرکے قرآنِ کریم کی وسیع پیمانے پر اشاعت کی؛ لیکن ابھی تک قرآنِ کریم کے نسخے چونکہ نقطوں اور زیر، زبر، پیش سے خالی تھے، اس لیے اہلِ عجم کو ان کی تلاوت میں دشواری ہوتی تھی؛ چنانچہ جب اسلام عجمی ممالک میں اور زیادہ پھیلا تو اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی کہ اس میں نقطوں اور حرکات کا اضافہ کیا جائے؛ تاکہ تمام لوگ آسانی سے اس کی تلاوت کرسکیں، اس مقصد کے لیے مختلف اقدامات کئے گئے، جن کی مختصر تاریخ درجِ ذیل ہے: