انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مستعین باللہ مستعین کاذکر اوپر سے چلاآتا ہے اب یہ مستقل طور پر قرطبہ کاخلیفہ بن گیا مگر جابجا صوبوں کے حاکمخود مختار بادشاہ بن بیٹھے ابن عباد نے اشبیلیہ میں ابن اقطس نے بطلیوس میں ابن ابی عامر نے بلنیسہ ومرسیہ میں ابن ہود نے سرقطہ میں اور مجاہد عامری نے رانیہ اور جزائر میں خود مختار انہ حکومتیں شروع کردیں ،شمالی عیسائی سلاطین نے اس مانسب موقع اورموزوں وقت سے فائدہ اٹھانے میں کمی نہیں کی،ہر ایک عیسائی ریاست نے اپنےحدود کووسیع کرکے اپنے قریبی علاقوں کو اپنی حکومت میں شامل کرلیا غرض اندلس میں طوائف الملوکی کازمانہ شروع ہوگیا اور حکومت اسلامیہ پارہ پارہ ہوکر بےحد کمزور وناتواں ہوگئی۔