انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عشاء کی فرض سے پہلے چار رکعت سنت مؤکدہ ہے یا غیر مؤکدہ؟ عشاء کی نماز سے پہلے چار رکعت کا ثبوت صراحتًا حدیث سے نہیں ملتا ، ا س لئے اس کو سنتِ مؤکدہ کہنا صحیح نہیں ہے، ایک روایت عمومی ہے کہ ہر دو اذان و اقامت کے درمیان نماز ہے، اس عام روایت کے ذیل میں یہ سنتیں بھی داخل ہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۰۷،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔ امداد الفتاویٰ، جدید مبوب:۱/۴۶۹، زکریا بکڈپو،دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۲۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)