انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مجلس کے اختتام پر دعا ودرود کااہتمام کرنا چاہئے حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو قوم کسی جگہ بیٹھے اورخدا کا ذکر نہ کرے، نہ مجھ پر درود بھیجے تو ایسی مجلس قیامت کے دن باعث افسوس ہوگی۔ (الدعاء:۳/۱۶۶۲،ابن سنی:۲۹۸) حضرت ابوہریرہؓ کی ایک حدیث میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو لوگ جمع ہوں اورپھر اٹھ جائیں اورخدا کا ذکر نہ کریں تو گویا وہ کسی مردار گدھے پر سے اٹھے ہیں۔ (الدعاء:۳/۱۶۶۲)