انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مروان بن حکم مروان بن حکم بن ابی العاص بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف کی پیدائش کازمانہ سنہ۲ھ ہے، ماں کا نام آمنہ بنت علقمہ بن صفوان ہے، حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں میرمنشی اور وزارت کا عہدہ حاصل رہا، حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانے میں کئی مرتبہ مدینہ کی حکومت حاصل رہی، معاویہ بن یزید کی وفات کے بعد چھ سات مہینے تک تنہا حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ہی خلیفہ تھے ان کے سوا اور کوئی شخص بنوامیہ سے مدعی خلافت نہ تھا، تمام عمال وحکام نے عبداللہ بن زبیر کی خلافت کوتسلیم کرلیا تھا، چھ سات مہینے کے بعد مروان اپنی کوشش میں کامیاب ہوکر ملکِ شام پرقابض ہوا؛ لہٰذا مروان کی حیثیت ایک باغی کی قرار دی جاسکتی ہے اور چونکہ خلافت بنوامیہ سے بالکل نکل چکی تھی؛ لہٰذا مروان کوبنواُمیہ کی خلافت کا مجدد بھی کہا جاسکتا ہے۔