انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عیادت کرتے وقت حضرت سلمان فارسی ؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ نے میری عیادت فرمائی جب کہ میں بیمار تھا تو آپ نے فرمایا، اے سلمان شَفَی اللہُ سُقْمَکَ وَغَفَرَذَنْبَکَ وَعَافَاکَ فِی دِیْنِکَ وَجِسْمَکَ اِلٰی مُدَّۃِ اَجْلِکَ ترجمہ: اللہ تمہاری بیماری کو شفادے،تمہارے گناہ معاف کرے،مدت حیات تک تمہارے دین اورجسم میں عافیت عطا فرمائے۔ (الفتوحات:۴/۷۲،ابو یعلیٰ) حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ میں بیمار تھا،حضور پاک ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے،میں نے کہا اے اللہ اگر موت کا وقت آگیا ہے تو سکون دیجئے، اگر دیر ہے تو اسے اٹھا لیجئے، اگر مصیبت (مقدر) ہے تو صبر دیجئے، آپ ﷺ نے فرمایا کیا کہہ رہے ہو،پھر کہو،آپ نے پیر سے مارا اوریہ دعاء دی۔ اَللّٰھُمَّ عَافِہْ،یا اَللّٰھُمَّ اَشْفِہ کہا اے اللہ ان کو عافیت دے،ان کو شفاء دے۔ (ترمذی، الفتوحات:۶۴،بسن حسن)