انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۸)کتاب عبداللہ بن عمر ؓ حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے پوتے عبدالحمید کے پاس ان کے داد کی ایک کتاب موجود تھی جس میں حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے حضورﷺ کے عہد کے بعض واقعات کو قلمبند کررکھا تھا،حضرت یحییٰ بن سعید انصاری کہتے ہیں کہ عبدالحمید نے اس کتاب کی ایک نقل انہیں بھی دی تھی، اس کی ابتدائی عبارت یہ تھی: "ھذا ماکتب عبداللہ بن عمر"۔ (تہذیب التہذیب:۹/۱۱۸) ترجمہ: یہ وہ کتاب ہے جو عبداللہ بن عمرؓ نے لکھی تھی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ بھی کچھ تحریریں تیار کرچکے تھے،آپ کے شاگرد اورآزاد کردہ غلام حضرت نافعؒ کا حدیث لکھنے کا شوق اورعمل بھی اس کی تائید کرتا ہے۔