انوار اسلام |
س کتاب ک |
مختلف جائز وناجائز امور( الحظر والا باحۃ) جدید غذائی اشیاء مختلف جدید غذائی اشیاء کا حکم پیشاب کا نمک پیشاب کوپکا کراس کی شوریت کونکال کرنمک بنادیا جاتا ہے؛ اگرمکمل طور پرپیشاب کی حقیقت بدل کرنمک بنادیا جاتاہے توجائز ہوگا؛ ورنہ اگر صرف اس کے بعض اجزاء کوالگ کرکے بنایا جاتا ہے توناجائز ہوگا اور اس میں قطعی فیصلہ کرنا مشکل ہے، اس لیے احتیاط اسی میں ہے کہ اس کوناپاک اور حرام ہی سمجھا جائے۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۱۱۴) مشینی مرغی اور اس کے انڈے کھانا کیسا ہے؟ مشین کے ذریعہ نکلوائے ہوئے انڈے اور بچے (مرغ) کا کھانا شرعاً درست ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۱۸/۸۷) بندڈبوں میں فروخت کیا جانے والا گوشت کھانا کیسا ہے؟ بعض کمپنیاں گوشت کوڈبوں میں بند کرکے فروخت کرتی ہیں اور وہ کمپنیاں غیرمسلم کی ہوتی ہیں، معلوم نہیں وہ گوشت ذبح کیا ہوا ہے یانہیں، بعض کمپنیاں ڈبوں پریہ لکھ دیتی ہیں کہ یہ گوشت ذبح کیا ہوا ہے؛ ایسا گوشت نہ کھائیں، جولوگ ذاتی تحقیق کے بعد جائز وحلال ہونے کی بناء پراس کوکھائیں ان سے تعرض نہ کریں، اُن کویہ نہ کہیں کہ آپ نے حرام کھایا ہے، نہ اُن کے ساتھ ایسا معاملہ کریں جیسا کہ حرام کھانے والوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۱۸/۳۹) بندڈبوں میں خشک دودھ کا کیا حکم ہے؟ خشک ڈبہ کا دودھ استعمال کرنا شرعاً درست ہے؛ لیکن اگریہ تحقیق ہوجائے کہ یہ ناپاک ہے یااس میں کوئی چیز ناپاک شامل کی گئی ہے تودرست نہیں ہوگا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۱۸/۲۰۰) جرسی گائے کا کیا حکم ہے؟ گائے کی ایک خاص قسم ان دنوں جرسی گائے کہلاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ گائے کافی مقدار میں دودھ دیتی ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ دودھ کی اس کثرت کی بنیاد یہ ہے کہ خنزیر کے مادہ منویہ کوگائے کے رحم میں آبیار کیا جاتا ہے اور اس سے یہ نسل پیدا ہوتی ہے، بظاہر اس میں تمام خصوصیات گائے ہی کی ہوتی ہیں؛ ایسی گائیں حلال ہیں اور ان کا دودھ بھی پاک اور جائز ہے۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۳۴۱)