انوار اسلام |
س کتاب ک |
بغیروضو صرف غسل سے نماز ہوگی یا نہیں؟یا غسل کےبعد وضو کرنا ہوگا؟ وضو نام ہے تین اعضاء (منہ، ہاتھ اور پاؤں) کے دھونے اور سرکے مسح کرنے کا اور جب آدمی نے غسل کرلیا تو اس کے ضمن میں وضو بھی ہوگیا، غسل سے پہلے وضو کرلینا سنت ہے؛ لیکن اگر کسی نے غسل سے پہلے وضو نہیں کیا تب بھی غسل ہوجائےگا اور غسل کے ضمن میں وضو بھی ہوجائےگا، مسح کے معنی تر ہاتھ سر پر پھیرنے کے ہیں جب سر پر پانی ڈال کر مل لیا تو مسح سے بڑھ کرغسل ہوگیا؛ بہرحال عوام کا یہ طرزِ عمل کہ وہ غسل کے بعد پھر وضو کرتے ہیں، بالکل غلط ہے، وضو غسل سے پہلے کرنا چاہیے تاکہ غسل کی سنت ادا ہوجائے غسل کے بعد وضو کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۷، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)