انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حشر کے دن کیا ہوگا؟ یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْن ﴿المطففين: ٦﴾ جس دن سب لوگ رب العلمین کے سامنے کھڑے ہوں گے یَّوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوْہٌ وَّتَسْوَدُّ وُجُوْہٌ،فَاَمَّا الَّذِیْنَ اسْوَدَّتْ وُجُوْھُھُم، اَکَفَرْتُمْ بَعْدَ اِیْمَانِکُمْ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا کُنْتُمْ تَکْفُرُوْنَ، وَاَمَّا الَّذِیْنَ ابْیَضَّتْ وُجُوْھُھُمْ فَفِیْ رَحْمَۃِ اللہِ،ۭ ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنَ (اٰل عمران:۱۰۶۔۱۰۷) اس دن جب کچھ چہرے چمکتے ہوں گے اور کچھ چہرے سیاہ پڑ جائیں گے،چنانچہ جن لوگوں کے چہرے سیاہ پڑجائیں گےان سے کہا جائے گاکہ کیا تم نے اپنے ایمان کے بعد کفر اختیار کرلیا،لو پھر اب مزہ چکھو اس عذاب کا کیونکہ تم کفر کیا کرتے تھے،دوسری طرف جن لوگوں کے چہرے چمکتے ہوں گےوہ اللہ کی رحمت میں جگہ پائیں گے وہ اسی میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ حضرت ابن عباس رضی للہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ بے شک قیامت کے روز تم ننگے پاؤں ،ننگے بدن بے ختنہ جمع کیے جاؤگے یہ فرماکر قرآن مجید کی آیت كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُه(الانبیاء:۱۰۴) (جس طرح ہم نہ پہلی بار تخلیق کی ابتدا کی تھی اسی طرح ہم اسے دوبارہ پیدا کردیں گے)تلاوت فرمائی پھر فرمایا کہ سب سے پہلے قیامت کے روزابراہیم علیہ السلام کو کپڑے پہنائے جائیں گے۔ (بخاری، باب کیف الحشر،حدیث نمبر:۶۰۴۵)