انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا زبان سے نیت کرنا بدعت ہے؟ زبان سے نیت کے الفاظ ادا کرنا ضروری نہیں اور بدعتِ ممنوعہ بھی نہیں؛ ادا کرلے گا تو گنہگار نہیں ہوگا؛ نہیں ادا کرے گا تو نماز فاسد نہیں ہوگی، نیت تو مرادِ قلبی کا نام ہے وہ ادائے نماز کے لئے کافی ہے، لوگوں کے قلوب پر عامتاً افکار کا ہجوم رہتا ہے اور وہ پوری یکسوئی کے ساتھ قلب کو حاضر نہیں کرپاتے؛ اس لئے زبان سے بھی الفاظ ادا کرائے جاتے ہیں؛ تاکہ حضورِ قلب میں جس قدر کمی ہے وہ الفاظ کے ذریعہ سے پوری ہوجائے؛ اگر کوئی شخص احضارِ قلب پرقادر نہ ہو تو اس کے لئے الفاظ کا ادا کرلینا بھی کافی ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۵۰۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)