انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ادریس نام ونسب ادریس نام، شام یاحبشہ کے رہنے واے تھے، حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حبشہ کے جوعیسائی مدینہ آئے تھے، ان میں یہ بھی تھے۔ اسلام آپ نے بھی حضر ابرہہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ ہی اسلام قبول کیا۔ زیارت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم حبشہ کے وفد کے ساتھ مدینہ آئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی دولت سے بہرہ مندہ ہوئے۔ فضائل آپ بھی ان خوش قسمت اہلِ کتاب صحابہ میں ہیں جن کے بارے میں قرآن کی متعدد آیتیں نازل ہوئیں اور انعام کے بھی مستحق ہوئے: أُولَئِكَ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمْ مَرَّتَيْنِ۔ (القصص:۵۴) ترجمہ: یہی لوگ ہیں جن کودوہرا ثواب ملے ۔ آپ کی زندگی کے عام حالات اور وفات وغیرہ کے متعلق اور کوئی تفصیل نہیں مل سکی۔ (اصابہ:۱/۲۷، اوپرحضرت ابرہہ رضی اللہ عنہا کے تذکرہ میں شامی یاحبشی ہونے کی تحقیق گذرچکی ہے)