انوار اسلام |
س کتاب ک |
حنبلی امام نے قصر نہ کیا تو مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے؟ جماعت میں عربی حنبلی تھا، نمازیں پرھاتا تھا، ہم مسافر تھے وہ بھی مسافر تھا، ایک روز وہ کہنے لگا آج میں پوری نماز پرھاؤں گا، کیونکہ ہمارے مسلک میں قصر کا جواز ہے، جیسا کہ روزہ، لہٰذا آج میں ضرور پوری نماز پرھاؤں گا، بہر حال انہوں نے پوری نماز پڑھائی تو ایسی صورت میں اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہ تھا، قصر واجب ہے، اس کے ترک سے مقتدی گنہگار ہوئے، ان پر توبہ لازم ہے اور اس نماز کا اعادہ واجب ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۳۰۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)