انوار اسلام |
س کتاب ک |
انجکشن سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟ انجکشن یاکسی بھی سوئی وغیرہ کے ذریعہ دوا جسم میں پہنچائی جائے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا اور انجکشن یا سوئی پر جو تھوڑاسا خون لگا رہتا ہے اس مقدار میں خون آنا ناقضِ وضو نہیں ہے؛ اِس لئے کہ وہ اپنی جگہ سے بہنے کی مقدار میں نہیں ہوتا؛ البتہ بار بار تھوڑا تھوڑا نکلتا رہا اور اسے پونچتے رہے تو اگر مجموعی طور پرخون کی مقدار اتنی ہوکہ اگر نہ پونچھا جاتا تو بہہ جاتا تو وضو ٹوٹ جائےگا؛ ورنہ نہیں؛ ہاں اگرانجکشن یا کوئی سوئی لگانے کا منشاء ہی خون نکالنا ہو تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائےگا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۷۰۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۲۳۔ ملخص جدید فقہی مسائل:۱/۹۱)