انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جمعہ کے دن عورتیں ظہر کب پڑھیں؟ جن لوگوں پراصلاً جمعہ واجب ہے؛ لیکن کسی خاص وقتی عذر کی وجہ سے جمعہ کے بجائے ظہر پراکتفا کرنے کیاجازت ہے؛ چنانچہ مریض، مسافر اور قیدی، ان کے لیے یہی مستحب ہے کہ وہ امام کے جمعہ سے فارغ ہونے تک نماز کومؤخر کریں: وَيُسْتَحَبُّ لِلْمَرِيضِ وَالْمُسَافِرِ وَأَهْلِ السِّجْنِ تَأْخِيرُ الظُّهْرِ إلَى فَرَاغِ الْإِمَامِ من الْجُمُعَةِ۔ (الفتاویٰ الہندیہ:۱/۱۴۸) خواتین پرچونکہ نمازِ جمعہ فرض نہیں ہے؛ اس لیے ان کونمازِ جمعہ تک نمازِ ظہر کومؤخر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۵۶،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۱۲۸، زکریا بکڈپو، دیوبند)