انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابو عمرہؓ نام ونسب بشیر نام، ابو عمرہ کنیت، قبیلۂ خزرج کے خاندان نجار سے ہیں، سلسلۂ نسب یہ ہے: بشیر بن عمرو بن محصن بن عمرو بن تھیک بن عمرو بن مبذول (عامر) بن مالک بن نجار ۔ والدہ کا نام کبشہ بنت ثابت تھا، قبیلہ نجار سے تھیں اورحضرت حسان بن ثابتؓ کی ہمشیرہ تھیں۔ اسلام بیعتِ عقبہ میں مشرف باسلام ہوئے۔ غزوات بدر ،احد اور تمام غزوات میں آنحضرتﷺ کے ساتھ شرکت کی،بدریا احد میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ آنحضرتﷺ کے پاس حاضر ہوئے تو آپ نے فی کس ایک حصہ اورگھوڑے کو دو حصے مرحمت فرمائے۔ معرکہ صفین میں حضرت علیؓ کے ساتھ تھے، ایک روایت ہے کہ اس جنگ میں ایک لاکھ درہم سے اعانت بھی کی تھی۔ (تہذیب :۱۲/۱۸۶) وفات میدان میں پہنچے تو بایں ہمہ پیرانہ سالی ۳ تیر چلائے اور پھر خود روزہ کی حالت میں جام شہادت نوش فرمایا۔ اولاد دو لڑکے چھوڑے،بیوی کا نام معلوم نہیں، مقوم بن عبدالمطلب جوآنحضرتﷺ کےچچا تھا ان کی بیٹی تھیں۔ (اصابہ:۱۳۸)