انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حدیث پڑھنے میں ادب کوملحوظ رکھے قرأتِ حدیث کے وقت جب بھی نبی کریمﷺ کا اسم گرامی آئے وہاں صلی اللہ علیہ وسلم ضرور ساتھ کہے اور جہاں انبیاء کرام علیہم السلام میں سے کسی کا نام آئے وہاں بھی علیہ السلام پڑھے اور جب صحابہؓ اور اُمہات المؤمنین کا نام گرامی آئے وہاں رضی اللہ عنہ کہنے کی پوری پابندی کرے، انبیاء کرام اور صحابہ کرامؓ کی شخصیات علم حدیث کا محور تھیں؛ انہی کے گرد یہ سارا علم گھومتا ہے، ان کا پورا احترام نہ کیا جائے گا توحدیث کا طالب علم کبھی ساحل مراد پر نہ اُترسکے گا۔