انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** قنوت وتر کے بعد حضرت حسن ؓ سے مروی ہے کہ مجھے رسول پاک ﷺ نے اس بات کی تعلیم دی کہ میں وتر کے قنوت میں یہ پڑھا کروں۔ اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ إِنَّکَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْکَ وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ (نسائی،باب الدعاءفی الوتر،حدیث نمبر:۱۷۲۵) ترجمہ:اے اللہ جس کو تونے ہدایت سے نوازا ہے اس کے ساتھ ہمیں بھی ہدایت دے اورجس کو عافیت دی ہے،اس کے ساتھ ہمیں بھی عافیت دے اورجن کا کارساز بنا ہے اس کے ساتھ ہمارا بھی کارساز بن جا اورجو دیا ہے اس میں برکت عطا فرما اورجو فیصلہ کیا ہے، اس کے شر سے بچا کہ تو ہی فیصلہ کرنے والا ہے تیرے خلاف کوئی فیصلہ کرنے والا نہیں،جس کا تو والی ہوگا وہ ذلیل نہیں ہوسکتا، جس کا تودشمن ہوگا وہ عزت نہیں پاسکتا،اے رب تو ہی برکت والا اوربلند مرتبہ والا ہے۔ ترجمہ:دعائے قنوت اللھم انا نستعینک کے ختم کے بعد اس دعا حسن کو بھی شامل کرلینا مسنون اوربہتر ہے، فقہاء کرام نے بھی اسے ذکر کیا ہے،علامہ شامی نے دعائے قنوت کے بعد اسے ملا لینا بہتر قرار دیا ہے۔ (شامی:۲/۶)