انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پہلے نماز جنازہ پڑھے سنتِ ظہر؟ چونکہ نماز جنازہ فرض کفایہ ہے اور فرض کا درجہ سنت سے بڑھ کر ہے، اس لئے نماز ظہر کے بعد پہلے نماز جنازہ پڑھی جائے گی، پھر ظہر کی سنت ادا کی جائے گی، لیکن اگر یہ اندیشہ ہو کہ نماز جنازہ پہلے ادا کرلینے کی وجہ سے بہت سے لوگ سنت پڑھے بغیر چلے جائیں گے تو اس کی بھی گنجائش ہے کہ نمازیوں کو نماز جنازہ کے بارے میں اطلاع دے دی جائے اور سنت کی ادائیگی کے بعد نماز جنازہ ادا کی جائے ۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۴۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)