انوار اسلام |
س کتاب ک |
مقتدی امام کے ساتھ ارکان کی ادائیگی کرے یا بعد میں؟ مقتدی کا رُکوع و سجدہ اور قومہ و جلسہ امام کے ساتھ ہی ہونا چاہئے، بشرطیکہ مقتدی، امام کے رُکن شروع کرنے کے بعد اس رُکن کو شروع کرے، نیز یہ کہ امام سے آگے نکلنے کا اندیشہ نہ ہو، اگر امام کے اٹھنے بیٹھنے کی رفتار سست ہو اور یہ اندیشہ ہو کہ اگر اس امام کے ساتھ ہی انتقال شروع کیا تو امام سے آگے نکل جائے گا تو ایسی حالت میں تھوڑا سا توقف کرنا چاہئے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۵۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)