انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
انعامی بانڈزخریدنےاوراس انعامی رقم کے لینے کا حکم؟ گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ انعامی اسکیم جس کوانعامی بانڈ (Prize Bond) کہتے ہیں، جس پرقرعہ اندازی کے ذریعہ بعض نمبروں پرانعامات دیئے جاتے ہیں، چاہے کسی کوانعام ملے یانہ ملے اصل رقم ہرحال میں محفوظ رہتی ہے توان بانڈز کا خریدنا ان پرسرمایہ لگانا ناجائز وحرام ہے اس لیے کہ اس کی حقیقت یہ ہے کہ ہربانڈ خریدنے والے کے نام پرایک معین شرح سے سود لگایا جاتا رہتا ہے؛ لیکن پھربجائے اس کے کہ ہرشخص کی رقم پرعلیحدہ سود دیا جائے تمام افراد کے سود کی مجموعی رقم کوقرعہ اندازی کے ذریعہ صرف ان لوگوں پرتقسیم کیا جاتا ہے جن کا نام قرعہ میں نکل آئے، اس کا نتیجہ یہ ہے کہ بانڈ کے انعام کی رقسم سود کوقمار کرکے ادا کیا جاتا ہے اس لیے یہ رقم لیناحرام ہے۔ (فتاویٰ عثمانی:۳/۱۷۶۔ احسن الفتاویٰ:۷/۲۶)