انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** باوضو سونے والے حضرت ابو امامہؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ کو میں نے یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص وضوء کی حالت میں بستر پر آئے اورذکر کرتا رہے یہاں تک کہ نیند آجائے پھر وہ رات میں کروٹ لیتے ہوئے جب بھی اللہ تعالی سے دین و دنیا کی بھلائی کا سوال کرے گا تو اللہ پاک اسے ضرور عطا فرمائیں گے۔ (مشکوٰۃ،اذکار:۷۹) فائدہ: اس سے معلوم ہوا کہ باوضو ذکر کرتا ہوا سونے کے بعد جب نیند ٹوٹے تو بستر ہی پر پڑا پڑا جو دعاء مانگے گا وہ دعاء قبول ہوگی، کہ یہ حال اوروقت باعث قبولیت ہے۔