انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** طلیطلہ کی فتح طلیطلہ کو طارق نے بڑی آسانی سےربیع الثانی۹۳ھ می ںفتح کرلیا ،طلیطلہ کے شاہی خزانے میں شاہان گاتھ کے پچیس عدد تاج طارق کو ملےہر ایک تاج پر بادشاہ کا نام اور مدت سلطنت لکھی ہوئی تھی یعنی اس وقت تک پچیس بادشاہ ایک بعد دیگرے گاتھ خاندان کی حکومت کرچے تھے ہر ایک بادشاہ کے لیے نیا تاج بنایا جاتا تھا ،طلیطلہ میں بھی طارق نے قیام نہیں کیا بلکہ وہ اندلس کے انتہائی شمالی وبہ تک شہروں کو فتح کرتا ہوا چلاگیا ادھر مغیث الرومی نے چند روز محاصرہ کے بعد قرطبہ اور اس کے نواح کو فتح کرلیا اس طرح طارق نے جنوب سے لےکر شمال تک جزیرہ نما اندلس کا درمیانی حصہ فتح کرلیا مشرق اور مغرب کی جانب کے صوبے باقی رہ گئےتھے۔