انوار اسلام |
س کتاب ک |
تروایح کے وقت نیند کا غلبہ ہو تو کیا حکم ہے؟ تراویح کے وقت نیند کا غلبہ زیادہ ہو تو کسی طرح نیند دور کرنے کی کوشش کرے، جیسے منہ پر پانی چھڑکے وغیرہ، اس کے باوجود نیند ستائے تو جماعت ترک کرکے سونے کے لئے گھر جاسکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، غلبۂ نوم کے وقت نماز پڑھنا مکروہ اور منع ہے، نیند پوری ہونے کے بعد بقیہ تراویح کو وقت کے اندر (صبح صادق سے پہلے تک) پڑھ لے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۳۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)