انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ہاتھ اٹھانا حضرت سلمانؓ نبی پاک ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے کہا تمہارا رب بڑا ہی حیا دار کریم ہے،جب کوئی ہاتھ اٹھا کر اس کی طرف کوئی دعاء کرتا ہے تو خالی ہاتھ واپس کرنے میں شرم محسوس ہوتی ہے۔ (ابن ماجہ:۲۷۵،ابوداؤد:۲۷۵) انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب بندہ دعاء کرتا ہے اوراپنے دونوں ہاتھ اٹھاتا ہے تو اللہ تعالی فرماتے ہیں اپنے بندے سے شرم آتی ہے کہ میں اسے واپس کردوں۔