انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اگر تین دنوں کے بعد خون نہ آئے تو كيا حكم ہے؟ حیض کی کم سے کم مدت تین دن ہے؛ اگرتین دن پرخون بالکل بند ہوجائے اور سفید مادہ آنے لگے تو اب پاکی حاصل ہوگئی، نماز ادا کرنی چاہیے، ہاں؛ اگرکسی عورت کی عادت ہی پانچ یاسات دن کی بندھی ہوئی ہے، کسی ماہ میں اتفاق سے تین ہی دن خون آیا، تو ایسی صورت میں اپنی عادت کے مطابق پانچ یا سات دن تک انتظار کرے؛ اگر تین دن کے بعد پھر خون آجائے تو حسب عادت اس کے پانچ یا سات دن حیض کے سمجھے جائیں گے اور اگر تین دنوں کے بعد پھر خون نہیں آیا تو تین دن حیض کے ہیں، باقی دن پاکی کے، ان باقی دنوں کے نماز کی قضاء کرلینی چاہیے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۰۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)