انوار اسلام |
س کتاب ک |
جن کی نمازیں قضاء ہوں وہ قضاء پڑھے یا تہجد ؟ فرض کا قضاء کرنا فرض اور واجب کا قضاء کرنا واجب اور سنت کی قضاء سنت ہے، حاصل یہ کہ قضائے عمری واقعی کی ادائیگی میں سستی اورکاہلی اور تاخیر اچھی نہیں ہے، جہاں تک ہوسکے اور جب وقت ملے فرائض اور وتر کی قضاء نماز ادا کی جائے تو بہتر ہے ، لیکن صلوٰۃ تہجد جس کی قرآن شریف اور احادیث شریف مںی بہت فضیلت آئی ہے، چنانچہ صحیح مسلم میں ہے:‘‘فرائض کے بعد نماز تہجد افضل ہے’’ پس اس فضیلت کا اقتضاء یہی ہے کہ اس کو ہرگز نہ چھوڑا جائے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۰۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)