انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
رزق میں کشادگی کی دعاء کیا ہے؟ رزق میں وسعت اور برکت کے لئے نمازوں کا اور جن لوگوں کے حقوق آپ سے متعلق ہے ان کے حقوق کی ادائیگی کا اہتمام کرنا چاہئے، اس سے رزق میں وسعت ہوتی ہے، ویسے حدیث میں وسعتِ رزق کے لئے یہ دعاء منقول ہے۔ اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ ۔ اے اللہ! اپنے حلال رزق کے ذریعہ مجھے اپنی حرام کی ہوئی اشیاء سے بچا اور اپنے فضل کے ذریعہ مجھے اپنے سواء سے بےنیاز فرمادیجئے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۹۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)