انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** چھوٹوں اوربڑوں کے حقوق اسلام نے معاشرت کے سلسلہ میں ایک عمومی اوراصولی تعلیم یہ بھی دی ہے کہ ہر چھوٹا اپنے بڑوں کی تعظیم وتکریم کرے اور ان کے سامنے ادب لحاظ سے رہے اور ہر بڑے کو چاہئے کہ اپنے چھوٹوں سے محبت اورشفقت کا برتاؤکرے(اگرچہ ان میں باہم کوئی رشتہ داری نہ ہو) اسلام کی نظر میں یہ چیز اتنی اہم ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں اعلان فرمایا ہے کہ: "جوبڑااپنے چھوٹوں پر شفقت نہ کرےاورجوچھوٹا اپنے بڑوں کا ادب لحاظ نہ کرے،وہ ہم میں سے نہیں ہے"۔ (ترمذی،باب ماجاء فی رحمۃ الصبیان،حدیث نمبر:۱۸۴۲، شاملہ، موقع الإسلام) ایک اورحدیث میں ہے،حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشادفرمایا: "جوجوان کسی بوڑھے بزرگ کی بڑی عمر کی وجہ سے اس کی عزت کرے گا تو اللہ تعالی اس کے واسطے بھی ایسے لوگ مقررکردےگا جو اس کے بڑھاپے کے وقت اس کی عزت کریں گے"۔ (ترمذی، باب ماجاء فی اجلال الکبیر،حدیث نمبر:۱۹۴۵، شاملہ، موقع الإسلام)