انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اٰثار نبوی سے برکت اندوزی امیر کے پاس آثار نبوی میں ایک کرتہ ناخن اورموئے مبارک تھے،زندگی بھر برکت کے لئے اس کو حرز جان بنائے رہے مرتے وقت وصیت کرتے گئے کہ مجھ کو رسول اللہ ﷺ نے کرتہ مرحمت فرمایا تھا وہ اسی دن کے لئے محفوظ رکھا ہے اورناخن اور موئے مبارک شیشہ میں محفوظ ہیں اس کرتہ میں مجھے کفنانا اور ناخن اور موئے مبارک آنکھوں اور منہ کے اندر بھر دینا شاید خدا اس کی برکت سے مغفرت فرمائے۔ (استیعاب :۱/۲۶۲) حضرت زہیرؓ بن کعب کو نعتیہ قصیدہ کے صلہ میں آنحضرتﷺ نے جورداء مبارک مرحمت فرمائی تھی، امیر معاویہؓ نے اس کو پیش قرار رقم دیکر ان سے خرید لیا تھا،یہی چادر بعد میں تمام خلفاء کے پاس منتقل ہوتی رہی جس کو وہ عیدین میں اوڑھ کر نکلتے تھے۔ (اصابہ تذکرہ زہیرؓ بن کعب)