انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
والدین کے آواز دینے پر نماز کس صورت میں توڑ سکتے ہیں اور کس صورت میں نہیں؟ اگر فرض نماز میں ہو تو والدین کے بلانے پر نماز نہ توڑے،مگر یہ کہ وہ کسی ناگہانی آفت میں مبتلا ہوکر مدد کے لئے پکاریں (اس صورت میں والدین کی خصوصیت نہیں، بلکہ کسی کی بھی جان بچانے کے لئے نماز توڑنا ضروری ہے) اور اگر نفل نماز میں ہو اور والدین کو اس کا علم ہو تو نہ توڑے، اور اگر ان کو علم نہ ہو تو نماز توڑ کر جواب دے، خلاصہ یہ کہ دو صورتوں میں نماز نہیں توڑے گا، اور ایک صورت میں توڑے گا۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۲۴، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۲۵۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)