انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مساجد کی تعمیر ان کے عہد میں بکثرت نئی مسجدیں تعمیر ہوئی اورپرانی مسجدوں کی مرمت ہوئی،زیاد بصرہ کا والی ہوا تو اس نے یہاں کی مسجد کو نہایت وسعت دی اوراس کو اینٹ اورچونے سے بنوایا اورساکھو کی چھت دی،(فتوح البلدان:۳۵۵) قبرس فتح ہوا تو یہاں مسلمانوں کی نوآبادی کے ساتھ بہت سی مساجد بھی تعمیر ہوئیں (ایضا:۱۶۰) عبدالرحمن بن سمرہ نے کابلی معماروں سے بصرہ میں اپنے لئے کابلی طرز کی ایک مسجد بنوائی (فتوح البلدان:۴۰۴) مصر کی مسجدوں میں مینار نہ تھے مسلمہ بن مخلد نے ۵۳ھ میں یہاں کی تمام مساجد میں مینار بنوائے۔ (اصابہ تذکرہ مسلمہ بن مخلد)