انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام کومعزول کرنے یا اُس کی تذلیل کرنےسے متعلق مسائل واحکام امام کومعزول کرنے کا معیار کیا ہے؟ آج کل یہ وباء عام ہوگئی ہے کہ اگر امام یا حافظ یا مقرر نہ ہو یا سال میں چلہ نہ لگائے تو امام صاحب کو مسجد سے نکال دیا جاتا ہے، اس سلسلہ میں معیار یہ ہے کہ اگر امامت کے لئے ذمہ داروں نے پہلے سے حافظ قرآن یا مقرر ہونے کی شرط لگائی ہو اور اسی بنیاد پر امام مقرر کیا ہو، بعد میں معلوم ہوا کہ یہ اس وصف کے حامل نہیں ہیں تو ان کو علاحدہ کیا جاسکتا ہے، لیکن اگر پہلے سے یہ شرط نہیں لگائی گئی تھی اور بعد کو اس شرط کا اضافہ کیا جائے اور حافظ یا مقرر یا چلہ نہ لگانے کی بناء پر الگ کیا جائے تو جائز نہیں، ویسے رسول اللہ ﷺ نے امامت کے لئے تین چیزوں کو معیار بنایا ہے، عالم ہونا، صاحب قرآن ہونا یعنی پورا قرآن یا قرآن کا کچھ حصہ یاد ہونا اور اسے بہتر پڑھ سکتا ہو اور متقی (اَوْرَعْ)پرہیزگا ہونا، صرف ان ہی باتوں کو امامت کے لئے معیار بنایا جائے تو یہ بات سنت سے قریب تر ہوگی۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۱۶،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)