انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** شیخ ابو عبداللہ بلخیؒ (م:۳۱۹ھ) ۱۔بد بختی کی تین علامتیں ہیں: (۱)کسی انسان کو علم دیا گیا ہو مگر عمل سے محروم ہو۔ (۲)اگر عمل عطا کیا گیا ہو تو اخلاص سے محروم ہو (۳)کسی کو صالحین کی صحبت نصیب ہو مگر وہ ان کا احترام نہ کرتا ہو۔ ۲۔قید خانہ (دنیا)میں رہتے ہوئے آرام کی امید رکھنا آرزو کی خام خیالی ہے۔ ۳۔چار قسم کے لوگ اسلام سے محروم ہوجاتے ہیں: (۱)جو اپنے علم کے مطابق عمل نہیں کرتے۔ (۲)جو ایسے کام کرتے ہیں جن کا انہیں علم نہیں (۳)نہ ان باتوں کو سیکھتے ہیں جن کا ان کو علم نہیں (۴)لوگوں کو سیکھنے سے روکتے ہیں۔ ۴۔تعجب ہے اس شخص پر جو جنگل کو اس خیال سے طے کرتا ہے کہ وہ اللہ کے گھر پہنچ جائے اور نبوت کے آثار دیکھے، وہ اپنے نفس اورخواہشات کو طے کرکے کیوں نہیں چلا آتا،تاکہ اپنے دل تک پہنچ کر اپنے رب عزوجل کے آثار دیکھے۔ ۵۔زہد یہ ہے کہ تو دنیا کی طرف دیکھے اوراسے ناقص خیال کرے اوراپنے آپ کو بلند ظریف اورشریف سمجھتے ہوئے اس سے اعراض کرے۔ (الرسالۃ القشیریۃ،ص:۵۰،۵۱)