انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جنگ لیس حضرت خالد بن ولیدؓ کو جب یہ معلوم ہوا کہ مقام لیس میں لشکر عظیم موجود ہے جو مسلمانوں پر حملہ آور ہونے والا ہے تو انہوں نے خود ہی لیس کی طرف کوچ کیا اوروہاں پہنچ کر لڑائی شروع کردی اول حضرت خالد بن ولیدؓ نے میدان میں تنہا آگے بڑھ کر اپنا مبارز طلب کیا اُدھر سے مالک بن قیس مقابلہ پر آیا اور آتے ہی خالدؓ کے ہاتھ سے مارا گیا،اس کے بعد جنگ مغلوبہ شروع ہوئی اور ستر ہزار دشمن میدان جنگ میں مسلمانوں کے ہاتھ سے مارے گئے۔