انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وضوء کی دعائیں وضو شروع کرےتو حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا بسم اللہ کہتے ہوئے وضو کرو۔ (ابن خزیمہ،صفحہ۱۴۴،ابن سنی صفحہ ۲۸،نسائی،صفحہ۲۵،بسند ضعیف) حضرت علیؓ سے منقول ہے کہ نبی پاک ﷺ نے مجھ سے فرمایا اے علیؓ! جب تم وضو کرو تو پڑھو بِسْمِ اللہِ الْعَظِیْمِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ھَدَانَا لِلْاِسْلَامِ (فردوس دیلمی،اتحاف السادۃ:۲/۳۵۳) ترجمہ:شروع کرتا ہوں اللہ بزرگ وبرتر کے نام سے،تمام تعریفیں اسی اللہ کے لیے جس نے ہم کو اسلام کی ہدایت عطا فرمائی۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا بِسْمِ اللہِ الْعَظِیْمِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی دِیْنِ الاِسْلاَم (امانی الاحبار،شرح معانی الآثار:۱/۱۱۹) ترجمہ:شروع کرتا ہوں اللہ بزرگ وبرتر کے نام سے اوراللہ کی تعریف دین اسلام پر۔ حضرت علیؓ سے مرفوعا روایت ہے کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا اے علیؓ جب وضو کیا کرو تو یہ دعاء پڑھا کرو۔ بِسْمِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ تَمَامَ الْوُضُوْءِ وَتَمَامَ الصَّلٰوٰۃِ وَتَمَامَ رِضْوَانِکَ وَتَمَامَ مَغْفِرَتِکَ (مطالب عالیہ:۱/۲۵) ترجمہ:اللہ کے نام سےشروع کرتا ہوں، اے اللہ میں سوال کرتا ہوں آپ سے ،وضو کی تمامیت ،نماز کی تمامیت،آپ کی خوشنودی کی تمامیت، اورمغفرت تامہ کا۔ علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ نے ذکر کیا ہے کہ ہر عضو کے دھونے کے وقت بسم اللہ پڑھے اورکلمہ شہادت پڑھےاور ہر عضو کے دھونے کے بعد نبی پاک ﷺ پر درود شریف پڑھے۔ (شامی:۱/۸۶)