انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بنی خزرج کے نو(۹)نقیب ۱، ابو امامہ حضرت اسعد ؓ بن زرارہ انہیں نقیب النقباء مقرر کیا گیا، ۲، حضرت سعدؓ بن ربیع زمانہ جاہلیت میں اہل یثرب کے چندپڑھے لکھے لوگوں میں شمار ہوتا تھا ، جنگ اُحد میں شہید ہوئے، ۳،حضرت عبداللہ بن رواحہ مشہور شاعر ، جنگ موتہ میں شہید ہوئے، ۴، حضرت رافعؓ بن مالک جنگ ِ اُحد میں شہید ہوئے، ۵، حضرت برا ؓ بن معرور حضورﷺ صلی اللہ علیہ و سلم کی ہجرت سے پہلے وفات پا گئے، ۶، حضرت عبدا للہ ؓ بن عمرو بن حرام جنگ اُحد میں شہید ہوئے ۷، حضرت عبادؓہ بن صامت اُن سے اکثر حدیثیں مروی ہیں،بعد میں صُفّہ کی درس گاہ کے صدرمدرس بنے ۸، حضرت سعد ؓ بن عبادہ اپنی قوم میں کامل کے لقب سے مشہور تھے، ۹، حضرت منذرؓ بن عمرو بن خینس بیر معونہ میں شہید ہوئے