انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت حسنؓ بخاری نے حضرت ابوبکر سے روایت کی ہے کہ نبی کریمﷺ نے حضرت امام حسن ؓ کی طرف اشارہ کرکے فرمایا کہ یہ بیٹا میرا سید ہے اور امید ہے کہ مسلمانوں کے دو گرہوں کے درمیان اللہ تعالی اس سے صلح کرادےگا؛چنانچہ ایسا ہی ہوا حضرت علی کی وفات کے بعد جب امام حسن خلیفہ ہوئے اور قریب تھا کہ حضرت حسن اور حضرت معاویہ کی فوجوں کے درمیان جنگ ہوتو حضرت امام حسن نے اس خیال سے کہ مسلمانوں کے دو فریقوں میں نبرد آزمائی اور مسلمانوں کی خونریزی نہ ہو حضرت امیر معاویہ سے صلح کرلی اور مسلمان خانہ جنگی سے محفوظ رہے۔