انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ائمہ حدیث کی مختلف الانواع خدمات یہ حدیث کی مختلف پہلوؤں سے خدمت تھی، جس کا یہ ایک مختصر جائزہ لیا گیا ہے، علمی اور فنی پہلو سے یہ تمام ضروری اُمور تھے جو ان حضرات کی توجہ کا موضوع بنے اور حق یہ ہے کہ ہرایک نے اپنے اپنے موضوع کا حق ادا کردیا ہے، ائمہ حدیث کی مختلف الانواع خدمات سے یہ نہ سمجھا جائے کہ وہ باب حدیث میں خود نئی راہیں بناتے تھے؛ ہرگز نہیں، خدمتِ حدیث عہدِ صحابہؓ میں ہی مختلف پیمانوں میں ڈھل گئی تھی؛ پھرتابعین کرامؒ ان مختلف راہوں سے حدیث کی خدمت کرتے رہے تھے، ائمہ حدیث نے اپنے انہی اکابر سے حدیث کی خدمت مختلف پہلوؤں سے کرنے کا فن سیکھا۔